From the Book- اسلام اور فتنہء احمديت
باب 6:مثیل مسيح، مہدی اور مسيح موعود کا کنفیو ژ ن اگرچہ احمدیت میں مرزا صاحب کو مسیح موعود اور غالباً مہدی بھی تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن خود مرزا صاحب اِن اصطلاحات یا خطابات کے استعمال کرنے میں کنفیوژن کا شکار نظر آتے ہیں، اور دوسروں کو بھی کنفیوز کر دیتے ہیں۔ یہ بات بہت سے احمدیوں کو معلوم نہیں ہوگی کہ سب سے پہلے اُنہوں نے " مثیلِ موعود" یا " مثیلِ مسیح " ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ فرماتے ہیں : " اس عاجز نے جو مثیلِ موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے، جِس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر بیٹھے ہیں، یہ کوئی نیا دعویٰ نہیں جو آج ہی میرے منہ سے سنُا گیا ہو، بلکہ وہی پرانا الہام ہے جو خدا تعالیٰ سے پاکر 'براہین احمدیہ' کے کئی مقامات پر بتصریح درج کر دیا گیا تھا، جس کے شائع کرنے پر سات سال سے بھی کچھ زیادہ عرصہ گزر گیا ہوگا۔میں نے یہ دعویٰ ہرگز نہیں کیا کہ میں مسیح بن مریم ؑہوں۔ جو شخص یہ الزام مجھ پر لگاوے، وہ سراسر مفتری اور کذّاب ہے۔ بلکہ میری طرف سے عرصہ سات یا آٹھ سال سے برابر یہی شائع ہو رہا ہے کہ میں مثیلِ مسیح ہوں، یعنی حضرت عیسیٰؑ کے بعض روحانی خواص، طبع ...